
جی سی ایل آئی کی جانب سے ڈیری اور لائیو اسٹاک فارمرز کے لیے جینڈر سورٹڈ سیمن(جی ایس ایس) کی سہولت

جی سی ایل آئی نے موجودہ بریڈنگ سیزن کے لیے جینڈر سورٹڈ سیمن(جی ایس ایس)متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ڈیری اور لائیو اسٹاک فارمرز بہتر جینیاتی انتخاب، مؤثر بریڈنگ اور ریوڑ کی پیداواری صلاحیت میں بہتری کی جانب پیش رفت کر سکتے ہیں۔
گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشی ایٹو (جی سی ایل آئی) کی جانب سے موجودہ بریڈنگ سیزن کے لیے جینڈر سورٹڈ سیمن(جی ایس ایس) کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جو ڈیری اور لائیو اسٹاک فارمرز کو اپنے ریوڑ کے لیے بہتر اور مؤثر جینیاتی انتخاب میں معاونت فراہم کرتی ہے۔
جی ایس ایس کے ذریعے فارمرز اعلیٰ معیار کی منتخب نسلوں سے بہتر جینیات کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے ریوڑ کی مستقبل کی افزائش نسل کی زیادہ مؤثر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔ اس جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بریڈنگ کی کارکردگی، جینیاتی معیار اور ریوڑ کی پیداواری صلاحیت میں بہتری کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
جی سی ایل آئی جدید تولیدی اور جینیاتی ٹیکنالوجیز کے ذریعے پاکستان کے لائیو اسٹاک سیکٹر میں جینیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
مزید معلومات اور آرڈر کے لیے رابطہ کریں:
051-8480006 | 0300-5556240 | 0321-1534567